Urdu: Move WinXp Hard Drive To Any Computer Without Errors
-
28 views
ونڈوز 98 کا ایک فیچر جو مجھے بہت پسند تھا اور یقیناََ آپ کو بھی بہت پسند ہو گا، ارے ایسا کیا فیچر تھا اور کیا خوبی تھی اس پورانی اور باسی ونڈوز کی، ارے بھئی آپ کو پتہ ہے کہ جب ہم ونڈوز اٹھانوے کو سسٹم پر انسٹال کر تے تھے اور پھر جس ہارڈ ڈسک پر اسکو انسٹال کرتے تھے، چاہے ہارڈ ڈسک کو اتار کر کسی بھی اور سسٹم پر لگاتے تو آسانی سے ونڈوز سسٹم پر رن ہو جاتی تھی اور دوبارہ ونڈو انسٹال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ ہانا ونڈوز اٹھانوے کی زبردست اور ذہنی سکونیت والا فیچر۔ لیکن آج کل کی ونڈوز ایکس پی،بس کچھ نہ پوچھو، ایک سسٹم سے ہارڈ دوسرے سسٹم سے کیا کونیکٹ کی، ونڈوز ایکس پی نہیں چلےگی،بس دوبارہ انسٹال کرنے پڑے گی،اور جس سسٹم سے ہارڈ ڈسک اتاری تھی، اس میں اگر دوبارہ ہارڈ ڈسک کو لگایا جائے تو پھر بھی ونڈوز ایکس پی کو دوبارہ انسٹال کرنے کی تنگی اور دشواری۔آخر اس چیز کا کچھ تو حل تو ہوگا۔ بھئی گھبراتے کیوں ہو،میں ہون نا!
اب آپ ونڈوز ایکس پی والی ہارڈ ڈسک کو کسی بھی دوسرے سسٹم پر آسانی کے ساتھ رن کر سکتے ہیں ،چلا سکتےہیں۔اور آپ کے سسٹم پر کسی قسم کا ائیرر یا بلیو اسکرین نہیں آئے گی۔ اپنے سسٹم سے ونڈوز ایکس پی انسٹال ہوئی ہارڈ ڈسک اتار کر کسی دوسرے سسٹم پر لگانے اور دوسرے سسٹم پر اس ہارڈ ڈسک سے ونڈوز ایکس پی رن کرنے کے دو طریقے ہیں،جو درج ذیل ہیں۔ہارڈ ڈسک کو دوسرے کمپیوٹر میں منتقل کرنے سے پہلے۔۔
اپنے کنٹرول پینل میں جائیں اور سسٹم کے آئکن پر کلک کر کے اس کو اوپن کریں۔اب ہارڈ وئیر کی ٹیب پر کلک کریںاور ڈیوائس مینجر کو اوپن کریں۔
اب جمع کے نشان پر کلک کر کے آئی ڈی ای،اے ٹی پی آئی کنٹرولرز پر کلک کریں۔
اب جمع کے نشان پر کلک کرنے سے جو کنٹرولرز شو ہوںگے،ان میں سے پہلے پر رائٹ کلک کر کے اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔مزید معلومات کے لئے درج ذیل اسکرین شاٹ دیکھیں۔
اورکھولنے والی ونڈو سے نو دس ٹائم ناٹ یعنی تیسرا آپشن سلیکٹ کریں۔پھر نیکسٹ کریں۔
اس کے بعد اگلی آنے والی ونڈو میں سے انسٹال فرام لسٹ۔۔۔ یعنی دوسرے آپشن پر کلک کریں اور نیکسٹ کریں۔پھر اگلی ونڈوز سے ڈونٹ سرچ، آئی ویل چوز مائی ڈرائیور یعنی سب سے آخر والے آپشن پر کلک کریں اور نیکسٹ کر دیں۔
اب نیکسٹ اسکرین پر سے سٹنڈر ڈئیول چینل پی سی آئی ، آئی ڈی ای کنڑولرز پر کلک کریںاورپھر نیکسٹ پر کلک کریں۔مزید تفصیل کے لئے اسکرین شاٹ دیکھیں اور زیادہ آسانی کے لئے میں انگریزی میں بھی لکھ دیا ہے۔In Detail if You Cant Understand:
Select Install from a list or specific location (Advanced) and click Next.
Select Don’t search. I will choose the driver to install and click Next.
Select Standard Dual Channel PCI IDE Controller and click Next.اگر ری سٹارٹ کا آپشن آئے تو اسکو رد کر دیں یعنی نو کر دیں۔ساری ونڈوز بند کر کے اپنا کام محفوظ کر کے ونڈوز کو شٹ ڈائون کریں اور دوسرے سسٹم میں لگائیں۔
ہارڈ ڈسک دوسرے سسٹم میںلگانے کے بعد۔۔
سب سے پہلے یو بی سی ڈی فار ون درج ذیل لنک سے ڈائون لوڈ کر لیں۔اور اسکو انسٹال کر لیں۔
http://www.ubcd4win.com/downloads.htm
اب اس سافٹ وئیریعنی یوبی سی ڈی فور ون کو ڈیسک ٹاپ یا اسٹارٹ مینو سے اوپن کریں۔اسکے بعد ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کو سی ڈی روم میں ڈالیں اور سورس کو سیکٹ کریں۔سورس کوکنفرم کرنے کے لئے سورس کو مینو بار سے سیلیکٹ کریں اور چیک کو دبائیں۔
اگر آپکا کمپیوٹر میں سی ڈی رائٹ کرنے کی صلاحیت ہے تو برن پر کلک کریں اور اگر نہیں تو پھر آئی ایس او فائل بنانے کے لئے کریٹ آئی ایس او امیج پر کلک کر کے آئی ایس او امیج بنا کر کسی دوسرے کمپیوٹر ، جس میں سی ڈی رائیٹر ہے،سے سی ڈی برن یعنی رائٹ کر لیں۔
اب کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کریں اور اس سی ڈی یعنی یو بی سی ڈی فور ون سے کمپیوٹر کو بوٹ کریں۔ بوٹ ہونے کے بعد یو بی سی ڈی فور ون کے مینو سے - دی ایلٹیمیٹ بوٹ سی ڈی فور ونڈوز - کو سلیکٹ کریں اور اس کو لوڈ ہونے دیں۔اگر یہ نیٹ ورک سپورٹ اسٹارٹ کرنے کے لئے کہے تو نو پر کلک کر کے اس عمل کو رد کر دیں۔
اب لوڈ ہونے والی ونڈو سے اسٹارٹ پر کلک کریں پھر پروگرامز، رجسٹری ٹولز، فکس ایچ ڈی سی اور آخر پر فکس ہارڈ ڈیکس کنٹرولر پر کلک کریں۔مزید معلومات کے لئے درج ذیل اسکرین شاٹ دیکھیں۔اسکے بعد ڈوس ونڈو اوپن ہو گی، اپنے کی بورڈ سے ایم دبائیں تاکہ آپ کی میس سٹوریج ڈیوائس اپ ڈیٹ ہو جائے۔مزید رہنمائی کے لئے اسکرین شاٹ دیکھیں۔
جب پراسسنگ ختم ہو جائے توکوئی بٹن پریس کریں اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں۔
لو جناب دوسرے طریقے کا بھی اختتام ہو گیا، آپ ان دونوں طریقوںمیںسےکسی کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنے کام کو سر انجام دے سکتے ہیں۔اب چاہے آپ اپنا میں بورڈ بدلیں، یا کوئی دوسری ہارڈ وئیر ڈیوائس یا پھر اپنی ہارڈ ڈسک کسی دوسرے سسٹم یعنی کمپیوٹر پر استعمال کریںگے تو آپ کو اپنا آپرئٹنگ سسٹم دوبارہ انسٹال نہیں کرنا پڑا گا اور نہ ہی آپ کو ونڈو ایکس پی آپریٹ کرنے میںکوئی پریشانی درپیش آئے گی۔
For English Article Click Here







